ایم کیوایم نے لاپتا کارکنوں کی بازیابی کیلئے ’جوابی کارروائی ‘ کی دھمکی دیدی

ایم کیوایم نے لاپتا کارکنوں کی بازیابی کیلئے ’جوابی کارروائی ‘ کی دھمکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی مومنٹ نے لاپتہ کارکنوں کی عدم بازیابی کی صورت میں بھر پور ’جوابی کارروائی‘ کا انتباہ کرتے ہوئے ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ انتباہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے احجتجاج کے دوران کیا گیا ہے ۔ کراچی پریس کلب کے سامنے ڈاکٹر فاروق ستار اور متحدہ کے دیگر رہبو¿نماﺅں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے لاپتہ 45 کارکنوں کو فی الفور بازیاب کرا کر ماورائے عدالت قتل میں ملوث سادہ لباس اہلکاروں کو گرفتار اور لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر ملک بھر میں دھرنوں کا آغاز کیا جائے گا۔ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے 25 کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا جبکہ 45 کے قریب ساتھی لاپتہ ہیں، اگر حکومت اور ریاستی ادارے انصاف کے تقاضے پورے کرنے سے قاصر ہیں تو بتادیا جائے، آج کا مظاہرہ حکومت کیلئے ٹریلر تھا اگر کارکنوں کو بازیاب نہ کرایا گیا تو فلم بھی چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کارکنوں کی ماورائے عدالت قتل میں ملوث سادہ لباس والے کون ہیں اور ان کے سرپرست اعلی کہاں ہیں، اگرصوبائی اور وفاقی حکومت تحفظ نہیں دے سکتی اور آئین و قانون کی حکمرانی قائم نہیں کرسکتیں تو ایک طرف ہوجائیں اور سادہ لباس والوں سے ہم بھی سادہ لباس میں ہی نمٹ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گھروں میں آگ لگی ہوئی اگر اسے ٹھنڈا نہ کیا گیا تو پورا ملک اس کی لپیٹ میں آجائے گا۔ رابطہ کمیٹی کے رکن حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی سمیت ملک میں قانون پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا جب کہ شہر قائد میں قیام امن کیلئے سب سے پہلے ٹارگٹڈ آپریشن کا مطالبہ کیا لیکن ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کر کے تشدد کانشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی وزارتیں اور اپنا حق نہیں مانگا بلکہ شہر سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کا مطالبہ کیا، اگر اس جرم پر ہمارے اہل خانہ کو سربازار پھرایا جائے گا تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

مزید :

قومی -