سوناپھر چمکے گا۔۔۔ درآمد پر پابندی ختم

سوناپھر چمکے گا۔۔۔ درآمد پر پابندی ختم

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اقتصادی کمیٹی نے سونے کی درآمد پر پابندی مشروط طور پر ختم کرنے اور کاٹن یارن کی برآمد پر ڈیوٹی لگانے کی منظوری دیدی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ماہ کے دوران صرف ایک بار دس کلو گرام سونا درآمد کیا جاسکے گا ۔کمیٹی نے کاٹن یارن کی برآمد پر پانچ فیصد ڈیوٹی لگانے کی منظوری بھی دی ہے ۔

مزید : بزنس