بنوں سے 15خطرناک قیدی ڈیرہ اسماعیل خاں منتقل

بنوں سے 15خطرناک قیدی ڈیرہ اسماعیل خاں منتقل

 ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)بنوں ڈسٹرکٹ جیل سے 15 خطرناک قیدیوں کی سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کرکے سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی۔ بنوں سے ان 15 انتہائی خطرناک طالبان قیدیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان سنٹرل جیل منتقل کیا گیا ہے جن کی بنوں میں موجودگی سے عسکریت پسندوں کے حملہ کا خطرہ تھا۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان افتخار علی خان نے سنٹرل جیل کے اچانک دورہ کے دوران جیل کے حفاظتی انتظامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے جیل کی حفاظت کے لئے دو پلاٹون فوج مانگ لی ہے۔ سٹیشن کمانڈر کے نام لکھے گئے خط میں ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جیل میں انتہائی خطرناک قیدی موجود ہیں جن کو چھڑانے کے دہشتگرد جیل پر حملہ کر سکتے ہیں۔ اس لئے جیل کی حفاظت کے فوج کی تعیناتی لازمی ہے۔

مزید : ڈیرہ اسماعیل خان