ڈاکوﺅں اور پولیس میں مقابلہ ، دومارے گئے، ایک بھاگ نکلا

ڈاکوﺅں اور پولیس میں مقابلہ ، دومارے گئے، ایک بھاگ نکلا

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) سی آئی اے پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو افراد کو ہلاک کردیا جبکہ ایک فرار ہوگیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مارے جانے والے دونوں افراد ماجد عرف موجو اور امجدڈاکو تھے جوڈکیتی، قتل و اقدامِ قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو انہوں نے فائرنگ کردی لیکن پولیس کی جوابی فائرنگ میں یہ دونوں مارے گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی ذوالقرنین فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا ۔

مزید : جرم و انصاف