سپر طاقتیں آمنے سامنے ۔۔۔امریکی جنگجو یوکرائن کا تحفظ کریں گے
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے یوکرائن کو روس سے بچانے کیلئے اپنی فوج بھیجنے کا اعلان کردیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ یوکرائن میں اپنے مسلح جنگجو دستے بھیجے گا۔یاد رہے کہ پچھلے کئی روز سے امریکی اور روسی صدر میں رابطے ہوچکے ہیںجن میں روسی صدر کی طرف سے واضح کیا جاتا رہا ہے کہ وہ یوکرائن میں مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتا۔