جنوبی پنجاب اور سندھ میں بارش، آسمانی بجلی نے نوجوان کی جان لے لی

جنوبی پنجاب اور سندھ میں بارش، آسمانی بجلی نے نوجوان کی جان لے لی

 ملتان( مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ کے کئی علاقوں میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں جبکہ ڈی جی خان کے علاقے آڑہ رند میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاڑی ، مظفر گڑھ ، ملتان ، ڈی جی خان ، سکرنڈ اور ملحقہ علاقوں میں طوفانی بارش کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوئی ہے ۔ کچے مکانوں اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی ہیں ۔

مزید : ماحولیات