قدیم جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کی توسیع کیلئے زمین کا مسئلہ حل

قدیم جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کی توسیع کیلئے زمین کا مسئلہ حل

 نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے نئی دہلی کی تقریباً ایک صدی پرانی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی توسیع کیلئے زمین کے حصول کا مسئلہ حل کردیا ہے اور مجوزہ 107ایکڑ میں سے آدھی زمین ایکوائر کرنے کی اجازت دیدی جبکہ اتنی ہی زمیں عدالتی تحویل میں رکھ لی ہے ۔ 92سالہ پرانی جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کی توسیع کیلئے نواحہ گاﺅںاوکھلا میں ایک سو سات ایکڑ اراضی ایکوائر کرنے کیلئے سٹی حکوت نے کارروائی شروع کی تھی لیکن اترپردیش کی ریاستی حکومت نے اس پر اعتراض کردیا تھااور سپریم کورٹ نے لینڈ ایکوزیشن کیخلاف حکمِ امتناعی جاری کردیا تھا جس میں اب ترمیم کرکے آدھی زمیں کی ایکوزیشن کی اجازت دیدی ہے۔

مزید : رئیل سٹیٹ