بجلی کے کنڈوں کو قانونی شکل نہیں دی: عابد شیر علی

بجلی کے کنڈوں کو قانونی شکل نہیں دی: عابد شیر علی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پانی و بجلی کے وزیرمملکت عابد شیر علی نے وضاحت کی ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں بجلی کی چوری کیلئے استعمال ہونے وا لے کنڈوں کو قانونی شکل نہیں دی بلکہ تحریکِ انصاف نے ان کنڈوں کے ذریعے بجلی کی چوری تسلیم کی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عابد شیر علی نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے ایم پی اے فضل الٰہی نے کنڈوں کو میٹرز میں بدلنے کی درخواست کی ہے ۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ کنڈوں پر سات سو روپے ماہانہ بجلی کا بل نہیں لیا جائے گا بلکہ یہ میٹرلگانے کی فیس طے پائی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی چوری روکنے کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں ۔

مزید : بزنس