این جی او کی آڑ میں انسانی سمگلنگ

این جی او کی آڑ میں انسانی سمگلنگ
این جی او کی آڑ میں انسانی سمگلنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خصوصی رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن ونگ نے ایک این جی او کے چار ارکان کو انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق ایف آئی اے لاہور کے ڈائریکٹر عثمان انور کو اومان میں پاکستانی سفارتخانے کے ڈاکٹر نوید عاطف کی جانب سے شکایت موصول ہوئیں تھیں کہ ایک گروہ لاہور میں ”دی ہیومن رائٹس آرگنائزیشن“ کا روپ دھار کر اومانی اور پاکستانی شہریوں کو لوٹ رہا ہے۔ اس پر تحقیقات کے بعد غیر سرکاری تنظیم کے چار ارکان کاشف سہیل، آمنہ سہیل، محمد عامر اور محمد نوید کو علامہ اقبال ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، ملزمان مسقط جانا چاہتے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث تھے اور ساتھ میں معذورون کی مدد کے نام پر باوسیلہ لوگوں سے رقمیں بھی اینٹھتے تھے۔ ان کے دو ساتھیوں نذیر الحق پاشا اور حاجی عارف کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -