ہارٹ بلیڈ:پہلا ملزم گرفتار
ٹورنٹو(بیورو رپورٹ) کینیڈین پولیس نے ہارٹ بلیڈ کی کمزوری سے فائدہ اٹھا کرحملہ کرنے کی کوشش میں ایک ملزم گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سٹیفن آرتھر نامی 19سالہ لڑکے نے ہارٹ بلیڈ کمزوری کو استعمال کرتے ہوئے کینیڈا کی کم از کم 900ویب سائٹس سے ڈیٹا چرانے کی کوشش کی۔ رائل کینیڈین پولیس نے لڑکے کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے ،خیال ہے کہ اُسے جولائی میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ حال ہی میں انکشاف ہوا تھا کہ ویب سائٹس کی سکیورٹی کے لئے استعمال کئے جانے والے کوڈ میں خامی ہے جس کے باعث مختلف ویب سائٹ کا ڈیٹا چرایا جا سکتا ہے۔ اس خامی کو ہارٹ بلیڈ کا نام دیا گیا ہے۔