شکاری خود شکار ہوگیا

شکاری خود شکار ہوگیا
شکاری خود شکار ہوگیا
شکاری خود شکار ہوگیا
شکاری خود شکار ہوگیا
شکاری خود شکار ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) ایک سانپ کی جانب سے کنکھجورے کا شکار اس کی زندگی کے خاتمے کا باعث بنگ یا۔ ”این جی سی نیوز“ کے مطابق جانوروں کی تحقیق کار لجلانا تومووک گزشتہ سال ”گولم گراڈ“ جزیرے پر سانپوں کو نشانات لگارہی تھیں کہ ان کی نظر ایک مردہ ”وائپر“ سانپ پر پڑی جس کے پیٹ سے کنکھجورا نکل رہا تھا۔ اس وقت جب خیال کیا گیا تھا کہ شاید کنکھجورا سانپ کی موت کا باعث بن گیا۔ اب ایک سائنسی جریدے میں انکشاف کیا گیا ہے واقعی یہ اسی کا کام تھا۔ یہ کنکھجورا سانپ کے پیٹ جتنا لمبا تھا اور ماہرین کے مطابق انہوں نے سانپ کے پیٹ کا تجزیہ کیا تو باہری دیوار کے علاوہ اندر کچھ نہیں ملا۔ جس جزیرے پر یہ دریافت ہوئی اسے ”سانپ جزیرہ“ بھی کہا جاتا ہے۔ خاتون تحقیق کار کے مطابق یہ سننے میں بے حد عجیب بات لگتی ہے لیکن ممکن ہے کہ جانوروں میں اپنے بچاؤ کی یہ صلاحیت پائی جاتی ہو لیکن ہم اس سے واقف نہ ہوں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -