عوام کی توقعات پوری کریں : بلاول بھٹو کی اراکینِ اسمبلی کو ہدایت

عوام کی توقعات پوری کریں : بلاول بھٹو کی اراکینِ اسمبلی کو ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کی قیادت پر ایک بار پھر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ بلاول بھٹو نے اراکینِ اسمبلی کو عوام کے اعتماد پر پورا اترنے پر زوردیا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پیپلزپارٹی کے اراکینِ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ بھی شریک ہوئے ۔ اراکین اسمبلی نے بلاول بھٹو کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا ہے اب اراکینِ اسمبلی بھی عوام کے اعتماد اور توقعات پر پورا اتریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، اس کی محافظ ہے اور رہے گی ۔

مزید :

کراچی -