دنیا کا منفرد سمگلر
برلن (نیوز ڈیسک)جرمن کسٹمز حکام نے ایک ادھیڑ عمر آدمی کو گرفتار کیا ہے جو کہ اپنے نازک حصے کے ساتھ ڈھائی لاکھ یورو باندھ کر”لکسمبرگ“سمگل کرنا چاہتا تھا۔ حکام کے مطابق انہیں 50ہزار یورو کے چار جبکہ 44,900 یورو کا ایک بنڈل ملا ہے۔ اس کی بیگم نے بھی اپنے کپڑوں میں آٹھ ہزار یورو چھپا رکھے تھے۔یورپی قوانین کے مطابق 10ہزار یورو سے زیادہ رقم ایک ملک سے دوسرے ملک لے جائی جا رہی ہوتو اسے ریکارڈ پر لانا ضروری ہوتا ہے جبکہ ان میاں بیوی سے تلاشی سے قبل یہ پوچھا گیا تو انہوں نے ناں میں جواب دیا تھا۔ ممکنہ طورپر اب انہیں بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔یہ واقعہ لکسمبرگ کے قریب جرمنی کی سرحد پر پیش آیا۔