فحش فلمیں دیکھیں اور 14 لاکھ روپے ماہانہ کمائیں،نوکری کو وہ اشتہار جو کسی کے منہ میں بھی پانی لے آئے گا

فحش فلمیں دیکھیں اور 14 لاکھ روپے ماہانہ کمائیں،نوکری کو وہ اشتہار جو کسی کے ...
فحش فلمیں دیکھیں اور 14 لاکھ روپے ماہانہ کمائیں،نوکری کو وہ اشتہار جو کسی کے منہ میں بھی پانی لے آئے گا

  

کوپن ہیگن(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلمیں دیکھنا یوں تو اخلاقی گراوٹ کی انتہاءکی عکاسی کرتا ہے اور اس سے وقت اور توانائی کے ضیاع کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا اور کئی طرح کی نفسیاتی و جسمانی بیماریاں ساتھ مفت میں ملتی ہیں مگر اب ڈنمارک کی ایک بار نے ایک ایسی نوکری دینے کا اعلان کر دیا ہے جس میں نوکری حاصل کرنے والے شخص کو فحش فلمیں دیکھنے کے عوض 2ہزار350پاﺅنڈ(تقریباًساڑھے 3لاکھ روپے)معاوضہ دیا جائے گا۔ یہ بار دراصل فحش فلموں کی آواز پر مشتمل60گھنٹے کی ایک آڈیو تیار کرنا چاہتی ہے جو ٹوائلٹس میں چلائی جائے گی۔

برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ملازمت حاصل کرنے والے شخص کو بار ایک پورن جوکی(Porn Jockey)، ایک لیپ ٹاپ، فحش فلموں کی ڈی وی ڈیز اور ایک پرائیویٹ دفتر دے گی۔ اس شخص کا کام یہ ہو گا کہ وہ روزانہ 20گھنٹے تک فحش فلمیں دیکھے گا اور ان میں سے بہترین آوازیں منتخب کرکے بار کو بتائے گا۔ پھر بار ان آوازوں پر مشتمل آڈیو تیار کرے گی۔ آرنسلیتھ(Hornsleth) نامی اس بار کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امیدوار18سال سے زائد عمر اور کھلے ذہن کا مالک ہو۔ اس کے پاس تحقیق کاری اور ساﺅنڈ ایڈیٹنگ کی ڈگری بھی ہونی چاہیے۔ امیدوار کو یہ بھی ثابت کرنا ہو گا کہ وہ دوسروں سے زیادہ بہتر انداز میں فحش فلمیں دیکھ سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -