یہ لڑکی اپنی منگنی کی انگوٹھی کیوں فروخت کررہی ہے؟وجہ جان کر آپ اس کی قسمت پر رشک کریں گے

یہ لڑکی اپنی منگنی کی انگوٹھی کیوں فروخت کررہی ہے؟وجہ جان کر آپ اس کی قسمت پر ...
یہ لڑکی اپنی منگنی کی انگوٹھی کیوں فروخت کررہی ہے؟وجہ جان کر آپ اس کی قسمت پر رشک کریں گے

  

سڈنی(نیوزڈیسک) کوئی بھی لڑکی اپنی منگنی کی انگوٹھی فروخت نہیں کرتی لیکن آسٹریلوی شہری اپنی انگوٹھی اس وجہ سے فروخت کررہی ہے کہ اس کے منگیتر نے اسے دو ہیرے کی انگوٹھیاں دے دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی لڑکی میشائل فریزر اور اس کا بوائے فرینڈ نِک فلینی گن جزائر ہوائی میں چھٹیاں گزارنے گئے تھے جہاں میشائل کو نِک نے شادی کی پیشکش کی۔ نِک نے میشائل کو ایک ہیرے کی انگوٹھی جس کا وزن3.42قیراط اور مالیت 50ہزارڈالر(50لاکھ روپے) تھی تحفے میں دی۔آسٹریلیا واپسی پر نِک کو میلبورن کی جیولری کی دکان سے ایک اور انگوٹھی پسند آگئی جس کی مالیت 75ہزار ڈالر تھی،اس نے وہ انگوٹھی خرید لی اور میشائل کو تحفے میں دے دی۔ میشائل نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی پرانی انگوٹھی فروخت کردے گی اور اس مقصد کے لئے اس نے فیس بک کا انتخاب کیا۔اس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس کے منگیتر نے دو انگوٹھیاں خریدی ہیں اور وہ ایک فروخت کرنا چاہتی ہے ،یہ انگوٹھی اگست 2016ءمیں خریدی گئی تھی اور اس نے بالکل بھی نہیں پہنی جس کی وجہ سے یہ بالکل نئی ہے۔ ”اگر کوئی خریدنے سے قبل اس کا معائنہ کرنا چاہے تو یہ سہولت بھی میسر ہے۔“ میشائل کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ ہری جب لوگوں نے کمنٹ میں کچھ غلط باتیں کیں اور کچھ لوگ آپس میں لڑنے لگے۔ اس چیز کو دیکھتے ہوئے اس نے اپنی آفر ختم کردی۔”مجھے تین آفرز ملی تھیں لیکن یہ قیمت سے کم ہیں لہذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی اور جگہ انگوٹھی فروخت کی جائے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -