ارجنٹائن پاکستان کی ٹیکسٹائلز اور چاول کیلئے بڑی منڈی ثابت ہوسکتا ہے

ارجنٹائن پاکستان کی ٹیکسٹائلز اور چاول کیلئے بڑی منڈی ثابت ہوسکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر آئیوان ایوان سیویچ نے کہا ہے کہ سال2006ء تک پاکستان اور ارجنٹائن کی باہمی تجارت 70 ملین ڈالر کے لگ بھگ تھی جو 2014ء تک 400 ملین ڈالرتک بڑھ گئی جس میں اضافہ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ارجنٹائن کے سفیر آئیوان ایوان سیویچ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ارجنٹائن پاکستان کی ٹیکسٹائلز اور چاول کیلئے بڑی درآمدی منڈی ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے پاکستانی برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ ویلیو ایڈیڈ مصنوعات اور چاول کی برآمدات کے سلسلہ میں ارجنٹائن کے درآمدی اداروں سے رابطے بڑھائیں جس سے پاکستان کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور پاک ارجنٹائن کے دوطرفہ اقتصادی رابطے بھی مستحکم ہوں گے۔

مزید :

کامرس -