حکومت 10 ارب ڈالرز کے زرمبادلہ وطن واپس لائے، چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن

حکومت 10 ارب ڈالرز کے زرمبادلہ وطن واپس لائے، چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن

کراچی (آن لائن)فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ منتخب حکومت اپنے آخری بجٹ میں ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی اور عوام کو ریلیف دے کر اسے مثالی بنائے۔کرنسی ایکسچینج کمپنیز گزشتہ چھ سالوں میں 10 ارب ڈالر زرمبادلہ وطن لائے، ایکسچینج کمپنیوں کی وجہ سے حکومت کی 60 ارب روپے کی بچت ہوئی، کیونکہ بینکوں کے ذریعے لائے جانے والے ہر ڈالر پر حکومت کو 6 روپے دینا پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کساد بازار کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہورہے ہیں، برآمدات کم ہورہی ہیں اور درآمدات میں اضافہ ہورہا ہے،جس کے منفی اثرات ملکی زر مبادلہ ذخائر پر مرتب ہوہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کیلئے نوٹس کا اجراء نامناسب عمل ہے، ایف بی آر افسران کو لامحدود اختیارات سے کاروباری طبقہ پریشان ہے۔ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق ٹیکسوں کی بھر مار اور جائیداد قوانین میں تبدیلی سے ترسیلات زر میں گزشتہ 9ماہ کے دوران کمی آئی ہے ، حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ریلیف دے کر اس رجحان کو تبدیل کرے۔

مزید : کامرس