بیلاروس میں تجارتی نمائش کیلئے درخواستیں طلب

بیلاروس میں تجارتی نمائش کیلئے درخواستیں طلب

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تجارت کی ترقی کے ادارے (ٹی ڈی اے پی) نے منسک، بیلاروس میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 25 اپریل 2017ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچ روزہ عالمی تجارتی نمائش میں غذائی اشیاء، گوشت اور اس کی مصنوعات، پولٹری، مچھلی، دودھ و ڈیری کی مصنوعات، بیکری و کنفیکشنری، آئل پراڈکٹس، مشروبات، سافٹ ڈرنکس اور چائے، کافی و منرل واٹر وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی برآمدات کو فروغ دے سکیں گے ۔

جبکہ نمائش میں اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری برادری سے تجارتی معاملات بھی طے کر سکیں گے۔ عالمی تجارتی نمائش کا آغاز 6 جون 2017ء کو ہوگا جو پانچ روز جاری رہنے کے بعد 10 جون 2017ء کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس حوالے سے مزید معلومات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مزید : کامرس