کریلے کی بھر پور پیداوار کیلئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کی جائیں،زرعی ماہرین

کریلے کی بھر پور پیداوار کیلئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کی جائیں،زرعی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (بیورورپورٹ )ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو کریلے کی بھر پور پیداوار کیلئے فصل سے جڑی بوٹیاں فوری تلف کرنے کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار فصل کا اگاؤ مکمل ہونے کے بعد موجودہ ناغوں کو پر کرنے کیلئے پانی میں بھگوئے ہوئے بیج کے 2سے 3دانے لگائیں اور 2سے 3 روز کے وقفے تک پانی ڈالتے رہیں تاکہ یہ بیج جلد از جلد اگ آئیں۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتا یا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ کریلے کی فصل کے کھیتوں سے خود رو پودوں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے 4سے 5مرتبہ مناسب وتر میں گوڈی کریں ۔
تاکہ فصل کو نقصان پہنچنے سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف کاشتکاروں کی مشاورت و معاونت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے لہٰذا کسی بھی مسئلہ کی صورت میں جامعہ زرعیہ کے ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے فوری رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
fd/mik/rmq 1344

مزید :

کامرس -