ایف بی آر نے 3604ارب کے ٹیکس ہدف کے حصول کی کوششیں تیز کر دی

ایف بی آر نے 3604ارب کے ٹیکس ہدف کے حصول کی کوششیں تیز کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) رواں مالی سال 2016۔17 کے لیے مقرر کردہ3604ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کو یقینی بنانے کے لیے سرتوڑ کوششیں شروع کر دیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے لے گزشتہ 2 ماہ کے دوران اپنائی جانے والی جارحانہ حکمت عملی کے تحت اگرچہ ریونیو شارٹ فال میں کمی واقع ہوئی ہے مگر اب بھی رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ایف بی آر کو 160 ارب روپے سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے جبکہ حال ہی میں آئی ایم ایف کے ساتھ آرٹیکل فور کے تحت دبئی میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ رواں مالی سال کا ریونیو ہدف حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی اور ٹیکس وصولیوں کے ہدف پر نظر ثانی نہیں کی جارہی۔ایف بی آر کی جانب سے ریونیوشارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے سب سے زیادہ انحصار ود ہولڈنگ ٹیکسوں پر کیا جارہا ہے کیونکہ ریونیو میں سب سے زیادہ حصہ ود ہولڈنگ ٹیکسوں کا ہی ہے۔

مزید :

کامرس -