آسٹریلیا میں عالمی تجارتی نمائش ’’فائن فوڈ‘‘ میں شرکت کیلئے 2 مئی تک درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں عالمی تجارتی نمائش ’’فائن فوڈ‘‘ میں شرکت کیلئے 2 مئی تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’فائن فوڈ‘‘ میں شرکت کیلئے 2 مئی 2017ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی تجارتی میلے میں چاول، شہد، کھجور، سی فوڈ، کیٹرنگ، کٹلری کی مصنوعات، مصالحہ جات، دالیں، خشک میوے، فروزن اور تیار مصنوعات، ڈیری، انڈے، ڈبہ بند غذائیں اور آرگینک مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔ چار روزہ عالمی تجارتی نمائش 11 تا 14 ستمبر 2017ء کو منعقد ہوگی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکیں گی ۔

B

مزید :

کامرس -