حکومت معاشی اصلاحات کا وعدہ پورا کرے:ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

حکومت معاشی اصلاحات کا وعدہ پورا کرے:ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس ڈیسک ) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے موجودہ حکومت معاشی اصلاحات کا وعدہ پورا کرتے ہوئے سٹیٹ بینک کو خود مختاراورپبلک سیکٹر کارپوریشنوں میں پیشہ ور انتظامیہ کی تعیناتی کرے تاکہ سالانی پانچ سو ارب سے زیادہ کے نقصانات کا سلسلہ روکا جا سکے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا مرکزی بینک کی ساری پالیسیاں حکومت کو سستے قرضے فراہم کرنے اوربینکوں کو کھاتہ داروں اور معیشت کی قیمت پر نوازنے کے لئے ہیں جس سے ریکارڈ تعداد میں کاروبار بند اور افراط زر اوربے روزگاری بڑھی جبکہ نجی شعبہ قرضوں سے محروم ہے جس نے ملکی ترقی کا عمل روک دیا۔زرعی قرضوں کے نام پر بھی عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے کیونکہ نوے فیصد قرضے ایک صوبہ میں دئیے جا رہے ہیں جبکہ باقی صوبوں کو محروم رکھا جا رہا ہے۔ ایک ادارہ کارپوریٹ سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے کے بجائے سٹاک بروکروں اور انشورنس مافیا کے مفادات پورے کررہا ہے۔تمام اہم اداوں کی انتظامیہ کی فوری تبدیلی اور میرٹ پر اچھی شہرت کے افراد کا انتخاب کئے بغیر یہ خزانے پر بوجھ بنی رہیں گی۔ریلوے پی آئی اے سٹیل ملز اور دیگر ادارون کو زاتی مفادات کیلئے تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک اور پبلک سیکٹر کمپنیوں میں بھرپور آپریشن کلین اپ کے بغیر پاکستان ترقی کرے گا نہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کریں گے۔

مزید :

کامرس -