سدا بہار پھولوں کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے تحقیق کا آغاز

سدا بہار پھولوں کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے تحقیق کا آغاز

فیصل آباد(بیورورپورٹ)فلوریکلچر ریسرچ سے متعلق ماہرین زراعت اور زرعی سائنسدانوں نے سدا بہار پھولوں کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے تحقیق کا آغاز کردیا ہے اور ابتدائی طور پر گل چین کے پودو ں میں مختلف رنگوں کے پھول تیارکرنے کیلئے ڈرافٹنگ کے کامیاب تجربات کرکے مذکورہ پودے کے سفید و پیلے پھولوں کے ساتھ ساتھ سرخ اور نیلے رنگ کے پھولوں کے حامل پودے بھی تیار کر لئے ہیں جو انتہائی دلکشی اور خوبصورتی کے حامل ہیں نیز گلاب کے مختلف رنگوں کے پھولوں کی طرح دیگر پھولوں کے اضافی رنگوں کے پودے تیار کرنے کیلئے بھی اقدامات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔

فلوریکلچر کے ماہرین نے بتایاکہ قبل ازیں تھائی لینڈ ، ہا لینڈ ، جرمنی اور دیگر ممالک میں اس قسم کے کامیاب تجربات کیے جاچکے ہیں جن سے استفادہ کرتے ہوئے وطن عزیز میں بھی ریسرچ کا آغاز کر دیا گیاہے جو کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ان خوبصورت اور رنگا رنگ پھولوں کے پودوں کی تیاری سے ہارٹیکلچر کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

fd/mik/mrn 1234

مزید : کامرس