برازیل کی چینی کی پیداوار میں اضافہ
ساؤپالو (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ مارچ کے آخری پندرہ روز کے دوران برازیل کے وسطی جنوبی علاقے کی چینی کی پیداوار میں اضافہ ہوا جس کی وجہ نئی شوگر ملوں کی جانب سے پیداواری عمل کا آغاز ہے۔صنعتی گروپ یونیکا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مارچ کے پہلے پندرہ دنوں کے دوران صرف 73000 ٹن چینی پیدا کی جاسکی تھی جبکہ آخری پندرہ دنوں کے دوران اس کی پیداوار 2,70,000 ٹن رہی۔مارچ کے آخری پندرہ دنوں میں 7.96 ملین ٹن گنے کی کرشنگ کی گئی جبکہ پہلے پندرہ دنوں کے دوران صرف 3.26 ملین ٹن گنے کی کرشنگ کی گئی تھی۔پہلے پندرہ روز کے دوران ایتھنول کی پیداوار 161 ملین لیٹر رہی جبکہ آخری پندرہ دنوں میں یہ بڑھ کر 327 ملین لیٹر تک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ کے آغاز میں صرف 50 شوگر ملیں گنے کی کرشنگ کررہی تھیں اور ماہ کے اختتام پر ان کی تعداد 83 ہوگئی۔