گلوز سیکٹر کو لوکل ٹیکسوں میں ڈیوٹی ڈرا بیک اور لیویز سپورٹ کی سہولت واپس

گلوز سیکٹر کو لوکل ٹیکسوں میں ڈیوٹی ڈرا بیک اور لیویز سپورٹ کی سہولت واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) وزارت کامرس نیگلوز سیکٹر کو دی جانے والی ڈیوٹی ڈرا بیک فار لوکل ٹیکسز اور لیویز سپورٹ کی سہولت واپس لے لی۔ وزارت کامرس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے گلوز( دستانوں) پر دی جانے والی ڈیوتی ڈرا بیک فار لوکل ٹیکسز اور لیویز سپورٹ کی سہولت ختم کر دی ہے حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں فش ، گوشت ، مصالحے ، دستانے ، فٹ بال اینڈ دیگر سپورٹس ، لیدر گارمنٹس ، سرجیکل سامان ، الیکٹرانک فین ، آٹو پارٹس ، فرنیچر اور فارما سوٹیکل ،سیکٹر کے لئے ڈیوٹی ڈرا بیک سپورٹ حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے ادارہ مالی سال کے ابتدائی 9 میں یہ سہولت فراہم کی جاتی رہی ہے مگر وزارت کی جانب سے گزشتہ روز اس سہولت کو ختم کر دیا گیا ہے ڈیوٹی ڈرا بیک کی سہولت ختم کئے جانے پر پاکستان گلوزز مینوفیکچرنگ اینڈ ایسوسی ایشن کے نائب صدر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس سیکٹر پر ڈیوٹی ڈرا بیک کی سہولت ختم کرنازیادتی ہے حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں مختلف سیکٹرز کے لئے یہ سہولت متعارف کروائی تھی بغیر کسی وجہ کے ختم کرنا زیادتی ہے

۔#/s#(جاوید/ شہزاد پراچہ )

مزید :

کامرس -