بین الصوبائی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائیگی

بین الصوبائی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام بین الصوبائی ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ مئی میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔
، پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمد راشد ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں، چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں56 کلوگرام،62 کلوگرام،69کلوگرام ،77کلوگرام ،85 کلوگرام ،94 کلوگرام،105 کلوگرام اورپلس105 کلوگرام شامل ہیں۔