انڈین پریمیئر لیگ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

انڈین پریمیئر لیگ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دہلی(اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) پیر کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں دہلی ڈیرڈیولز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی میں مدمقابل ہوں گی۔ کولکتہ کی ٹیم چار میں سے تین میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ دہلی نے تین میں سے دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دوسرا میچ سن رائزرز حیدر آباد اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ حیدر آباد ٹیبل پر چوتھے اور پنجاب پانچویں نمبر پر ہے۔