اپنے حصے کا کام کر چکی، مطمئن زندگی گزار رہی ہوں :بابرہ شریف

اپنے حصے کا کام کر چکی، مطمئن زندگی گزار رہی ہوں :بابرہ شریف
 اپنے حصے کا کام کر چکی، مطمئن زندگی گزار رہی ہوں :بابرہ شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)ماضی کی نامور اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ اپنے حصے کا کام کر چکی ہوں اور اب مطمئن زندگی گزار رہی ہوں ، کسی پیشکش کی صورت میں کوئی کردار دل کو بھا گیا تو پھر سوچوں گی ۔ ایک انٹر ویو میں بابرہ شریف نے کہا کہ میرے نزدیک سب فنکار اچھا کام کر رہے ہیں ، دوسروں کے کام میں کیڑے نکالنے کی بجائے اصلاح کی غرض رہنمائی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں تو یہی مشورہ دیتی ہوں کہ جو بھی کسی شعبے میں کام کر رہا ہے وہ اپنااحتساب خود کرے کیونکہ اس سے نہ صرف اپنی خامیوں کینشاندہی ہوتی ہے بلکہ ان پر قابو بھی پایا جا سکتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے حصہ کا کام کرلیا ہے اوراب مطمئن زندگی گزار ہوں ۔ کئی مرتبہ اداکاری کی پیشکش ہو چکی ہے لیکن میرا اب اس طرف رجحان نہیں ، کسی پیشکش کی صورت میں کوئی کردار دل کو بھا گیا تو اس کے بارے میں سوچوں گی ۔

مزید :

کلچر -