ہالی وڈ فلم ’’6ڈیز‘‘14 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہالی وڈ فلم ’’6ڈیز‘‘14 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
 ہالی وڈ فلم ’’6ڈیز‘‘14 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

  

لندن(اے پی پی) ہالی وڈ کی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور برٹش فلم ’6ڈیز‘14 اگست کو سنما گھروں کی زینت بنے گی۔ ٹو فریسر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1980میں پیش آنے والے ایک حقیقی واقعے کے گرد گھومتی ہے جس میں لندن میں واقع غیر ملکی ایمبیسی میں اسلحہ بردار مجرم گھس کر وہاں موجود عملے کو یرغمال بنا لیتے ہیں۔ان یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے لئے ایک آپریشن کا آغاز کیا جاتا ہے اور اسپیشل ایئر سروس کے جوانوں کو اس مشن پر روانہ کیا جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ٹِم پیگوٹ، ایبے کورنش، مارک اسٹرانگ، مارٹن شا، جیمی بیلٹ، نکولس بولٹن اور رونن ویبرٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔نیٹ بولوٹن اور ایان ڈوسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ ایکشن سے بھرپور فلم 4اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر