آسٹریلوی سپنر ناتھن لیون نے ویرات کوہلی کو شرمندہ کردیا

آسٹریلوی سپنر ناتھن لیون نے ویرات کوہلی کو شرمندہ کردیا
 آسٹریلوی سپنر ناتھن لیون نے ویرات کوہلی کو شرمندہ کردیا

  


ممبئی (آئی این پی)آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون نے تمام ترتنازعات کو پیچھے رکھ کر دوستی کا ہاتھ بڑھاکر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو شرمندہ کردیاہے۔واضح رہے کہ حالیہ بھارت آسٹریلیا ٹیسٹ سیریزکے اختتام پر جذبات سے بھرے ویرات کوہلی نے کہاتھا کہ اب آسٹریلوی کرکٹرز اْ ن کے دوست نہیں رہے اور نہ ہی کبھی اب کوئی اْن کے منہ سے آسٹریلوی کرکٹرزکو دوست کہتا سنے گا۔ آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون نے ایک موقع پر اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ میں فیلڈکی باتیں فیلڈ میں ہی چھوڑ آتاہوں۔کوہلی اچھا پلیئرلیکن بدقسمتی سے انتہائی جذباتی انسان بھی ہے۔کوہلی کے اعلان کہ آسٹریلوی کرکٹرز اب اْن کے دوست نہیں رہے،کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ناتھن لیون نے کہاکہ’’میں بڑے دل کا انسان ہوں۔اگر کوہلی مجھے کہیں مل جائیں تو میں سردمہری کا مظاہرہ نہیں کروں گااوراْن سے جاکر ہاتھ ملالوں گا اوراْسے لیمن جوس بھی پلاؤں گا‘‘ناتھن لیون نے اپنے بیان سے بھارتی بلے باز کو شرمندہ کردیاہے لیکن اْسے یہ شرمندگی شاید تبھی محسوس ہوگی جب وہ ان باتوں کی گہرائی کو سمجھنے کی کوشش کریگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی