ہالی وڈ اداکار جیمی فاکس کی فلم "بے بی ڈرائیور" کا ٹریلر جاری

ہالی وڈ اداکار جیمی فاکس کی فلم "بے بی ڈرائیور" کا ٹریلر جاری

نیو یارک(اے پی پی) ہالی وڈ اداکار جیمی فاکس کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم "بے بی ڈرائیور" کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ایجر رائٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی جرائم پیشہ افراد کے لئے کام کرنے والے ایک ایسے با صلاحیت اور ماہر نوجوان ڈرائیور کے گِرد گھومتی ہے جو اپنی زندگی کو جرائم سے الگ ہو کر پر سکون انداز میں گزارنے کا خواہشمند ہوتا ہے۔ ڈرائیور کو اپنی خواہش کی تکمیل کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں اینسللیگرٹ،کیون سپیسی،للی جیمز،جان نرنتھال،ایزا گوانزے،جان ہام اور جمی فاکس شامل ہیں ۔ فلم 28 جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر