پاکستان کپ، فیڈرل ایریاز اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

پاکستان کپ، فیڈرل ایریاز اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

راولپنڈی(اے پی پی) پاکستان کپ میں (آج) پیر کو واحد میچ فیڈرل ایریاز اور خیبر پختونخوا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کپ گزشتہ روز راولپنڈی میں شروع ہو گیا ہے۔ ایونٹ میں فیڈرل ایریاز، پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ (آج) پیر کو فیڈرل ایریاز اور خیبر پختونخوا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی