اداکارہ جیا بٹ نے صوبیہ خان پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگ لی

اداکارہ جیا بٹ نے صوبیہ خان پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)اداکارہ جیا بٹ نے صوبیہ خان پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگ لی ۔ اداکارہ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے صوبیہ خان سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کے بہکاوے میں آکر غلطی کی جس پر شرمندہ ہوں اور اور معافی مانگتی ہوں۔ اداکارہ صوبیہ خان نے جیا بٹ کی معافی کو قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کوئی شخص اپنی غلطی تسلیم کر لے تو اسے معاف کر دینا چاہیے میں نے دل سے جیا بٹ کو معاف کر دیا ہے اور ہم اچھے دوست ہیں۔

مزید :

کلچر -