ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم’’ ڈیٹرائٹ ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم’’ ڈیٹرائٹ ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

لاس اینجلس(اے پی پی) ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم’’ ڈیٹرائٹ ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔کیتھرین بیگیلو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 1967میں پیش آنے والے حقیقی واقعے کے گرد گھومتی ہے۔ جب امریکی شہر ڈیٹرائٹ میں پولیس کے ایک چھاپے کے باعث فسادات پھوٹ پڑے تھے۔فلم کی کاسٹ میں جوہن بوییگا،جیک رینر،ول پولٹر،ہناہ مرے،جیکب لیٹیمور اور اینتھونی میکے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔میگن ایلیسن اور کولن ولسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 4اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر