ہریتک روشن اداکارہ سوناکشی سنہا کے رقص کے مداح

ہریتک روشن اداکارہ سوناکشی سنہا کے رقص کے مداح
 ہریتک روشن اداکارہ سوناکشی سنہا کے رقص کے مداح

  


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈاداکار ہریتک روشن اداکارہ سوناکشی سنہا کے رقص کے مداح نکلے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہریتک روشن نے حال ہی میں ڈانس شو ’’نچ بلیے'‘‘کے سیٹ پر پہنچے اور وہاں سوناکشی سے مل کر کافی خوش ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ وہ سوناکشی سنہا کے بہت بڑے پرستار ہیں۔انہوں نے کہاکہ’’دبنگ ‘‘دیکھنے کے بعد مجھے لگا کہ سوناکشی انڈسٹری کی بہترین رقاصہ میں سے ایک ہیں۔ہریتک روشن نے کہا کہ انہوں سوناکشی کی تمام فلمیں دیکھی ہیں،اپنے ہر کردار کو وہ بڑی لگن اور محنت سے ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ویسے کسی کا آٹوگراف نہیں لیتا ہوں تاہم ان کا خصوصی آٹوگراف لینا چاہوں گا۔

مزید : کلچر