عالیہ بھٹ رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کیساتھ الگ الگ جلوہ گر ہونگی

عالیہ بھٹ رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کیساتھ الگ الگ جلوہ گر ہونگی
 عالیہ بھٹ رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کیساتھ الگ الگ جلوہ گر ہونگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ الگ الگ فلموں میں جلوہ گر ہوں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالیہ بھٹ کی اس سال ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ ریلیز ہوئی ہے۔فلم کی کامیابی کے بعد عالیہ کے پاس دو پروجیکٹس ہے اور جلد ہی وہ ان کی شوٹنگ بھی شروع کرنے والی ہیں۔عالیہ رنویر سنگھ کے ساتھ’’گلی بوائے‘‘ اور رنبیر کپور کے ساتھ ’’ڈریگن‘‘ میں نظر آنے والی ہے۔عالیہ سے جب رنبیر اور رنویر کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے ان دونوں کے ساتھ ہی زیادہ کام نہیں کیا ہے، لیکن رنویر سیٹ پر بہت پرجوش ہوتے ہیں،ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کچھ مختلف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رنبیر ان کے بھی اچھے دوست ہیں،میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ رنبیر کس طرح اتنا اچھا کام کرتے ہیں،بس یہی میری تیاری ہوگی۔

مزید :

کلچر -