پہلی ایف ایم سی سکواش پریمیئر لیگ آج سے شروع ہوگی

پہلی ایف ایم سی سکواش پریمیئر لیگ آج سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے تحت ہونیوالی پہلی ایف ایم سی سکواش پریمیئر لیگ آج سے پنجاب سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں سات ٹیمیں شریک ہیں جن میں سروس سٹارز، جی این سی نکس، ایف ایم سی سٹرائیکرز، ڈائمنڈ،پینٹس لائنز، ٹریٹ فالکنز، ٹرسٹ میوریکس اور میٹرکس ٹائیگرز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور سیکرٹری پنجاب سکواش ایسوسی ایشن شیراز سلیم کا کہنا ہے کہ لیگ جیتنے کا جذبہ تمام ٹیموں میں نظر آرہا ہے جو خوش آئند بات ہے۔لیگ میں ٹاپ کرنے والی ٹیم لیگ کی فاتح کہلائے گی۔ آج 17 اپریل کو پہلے سروس سٹار کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس لائنز سے ہوگا ، پھر ٹریٹ فالکنز کا مقابلہ ٹرسٹ میورکس سے، پھر ایف ایم سی سٹرائیکرز کا مقابلہ میٹرکس ٹائیگرز سے ہوگا۔18 اپریل کو سروس سٹارز کا مقابلہ ٹرسٹ میورکس سے، ڈائمنڈ پینٹس لائنز کا مقابلہ میٹرکس ٹائیگرز سے ، ایف ایم سی سٹرائیکرز کا مقابلہ جی این سی نکس سے ہوگا۔ 19 اپریل کو سروس سٹارز کا مقابلہ میٹرکس ٹائیگرز سے، ڈائمنڈ پینٹس لائنز کا مقابلہ جی این سی نکس سے، ٹریٹ فالکنز کا مقابلہ ایف ایم سی سٹرائیکرز سے، 20 اپریل کو میٹرک ٹائیگرز کا مقابلہ جی این سی نکس سے، ٹرسٹ میورکس کا مقابلہ ایف ایم سی سٹرائیکرز سے جبکہ ڈائمنڈ پینٹس لائنز کا مقابلہ ٹریٹ فالکنز سے ہوگا۔ 21 اپریل کو سروس سٹارز کا مقابلہ جی این سی نکس سے، میٹرکس ٹائیگرز کا مقابلہ ٹریٹ فالکنز سے، ٹرسٹ میورکس کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس لائنز سے، 22 اپریل کو سروس سٹارز کا مقابلہ ایف ایم سی سٹرائیکرز سے، جی این سی نکس کا مقابلہ ٹریٹ فالکنز سے ، میٹرکس ٹائیگرز کا مقابلہ ٹرسٹ میورکس سے ، 23 اپریل کو سروس سٹارز کا مقابلہ ٹریٹ فالکنز سے، ایف ایم سی سٹرائیکرز کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس لائنز سے، جی این سی نکس کا مقابلہ ٹرسٹ میورکس سے ہوگا۔ 24اپریل کو تقسیم انعامات اور اختتامی تقریب ہوگی۔