شوبز کی دنیا میں فن کو جاننے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں: لیلیٰ صد یقی

شوبز کی دنیا میں فن کو جاننے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں: لیلیٰ صد یقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) سٹیج پرفارمر لیلیٰ صد یقی نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں فن کو جاننے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں جبکہ خوبصورتی سونے پر سہاگے کا کام دیتی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ صد یقی نے کہا کہ پاکستان میں بے شمار خوبصورت لڑکیاں ہیں جو شوبز میں آناچاہتی ہیں مگرا ن میں فن کا ٹیلنٹ نہیں اگر کوئی خوبصورت لڑکی سفارش سے آ بھی جائے تو صرف ایک دو پراجیکٹ کر کے ہی گھر بیٹھ جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ خوبصورتی کو زوال ہے مگر فن کبھی زوال پذیر نہیں ہوتا میں نے کبھی اپنی خوبصورتی کوکامیابی کاذریعہ نہیں بنایا میر افن ہی میری کامیابی کاراز ہے ۔ میں گروپ بندیوں کو ہرگز پسند نہیں کرتی اورا پنے کام سے کام رکھنے کی کوشش کرتی ہوں تمام سینئراداکار ائیں قابل احترام ہیں میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ۔

مزید :

کلچر -