ہزاروں دلوں پر راج کرنیوالے ببو برال کی چھٹی برسی منا ئی گئی

ہزاروں دلوں پر راج کرنیوالے ببو برال کی چھٹی برسی منا ئی گئی
 ہزاروں دلوں پر راج کرنیوالے ببو برال کی چھٹی برسی منا ئی گئی

  

لاہور(آئی این پی) اسٹیج ڈراموں میں منفرد پر فارمنس سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے معروف کامیڈین ببو برال کی چھٹی برسی منا ئی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ایوب اختر المعروف ببو برال گجرانوالہ کے قصبے گھکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے ،ببو برال نے 1982میں گوجرانوالہ سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اور کچھ عرصہ بعد لاہور منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے باغ جناح میں اوپن ائیر تھیٹر میں کام شروع کیا۔ببو برال ابتدا میں ون مین شو کیا کرتے تھے تاہم انہیں سٹیج ڈرامے شرطیہ مٹھے سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی ،تین عشروں پر محیط زندگی میں ببو برال نے اداکاری کے علاوہ سٹیج ڈرامے لکھے اور ہدایت کاری بھی کی ۔ببو برال مزاحیہ فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ مو سیقی و گائیکی سے بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے ،انہوں نے جتنا بھی کام کیا اس کو بہت پسند کیا گیا اسی وجہ سے آج بھی سٹیج کی دنیا میں ان کا نام قائم ہے ،ببو برال صحت کی خرابی کے باعث 16اپریل 2011کو دنیا فانی سے کوچ کر گئے ۔

مزید : کلچر