صبا قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم کا ٹریلر جاری کردیا گیا

صبا قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم کا ٹریلر جاری کردیا گیا
 صبا قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم کا ٹریلر جاری کردیا گیا

  

لاہور(آئی این پی) اداکارہ صبا قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم کا ٹریلر جاری کردیا‘صبا قمر کی فلم 12 مئی کو سینما ؤں کی زینت بنے گی جبکہ اداکارہ ان دنوں اپنی فلم کی تشہیر کیلئے بھرپور محنت کررہی ہیں اور بہت مصروف دکھائی دیتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صبا قمر نے اپنے انسٹاگرام پیج پر فلم کے گانے تینو سوٹ،سوٹ کردا کی ویڈیو شیئر کی ہے اور اس ویڈیو میں ادکارہ نے روایتی دیسی سٹائل کے علاوہ گانے کے ٹائٹل کی مناسبت سے ایسے ملبوسات کا انتخاب کیا ہے جو کہ مہنگے برانڈز کے ہیں اور ان کو مہنگے بیگز پکڑے بھی دکھایا گیا ہے۔گانے میں یہ دکھایا گیا ہے کہ فلم ہندی میڈیم کے ٹائٹل کی مناسبت سے عرفان خان اور صبا قمر پر مشتمل جوڑا اچھے انگریزی سکول کے معیار کیمطابق اور اپنی بیٹی کے داخلے کی خاطر کس طرح کے جتن کرتا ہے۔اداکارہ کے گانے اور ان کے سٹائل کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

مزید : کلچر