شہر قائد میں پولیس کی کارروائی، حساس ادارے کے اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار

شہر قائد میں پولیس کی کارروائی، حساس ادارے کے اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم ...
شہر قائد میں پولیس کی کارروائی، حساس ادارے کے اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کے اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

پانامہ کیس کافیصلہ آئندہ ہفتے آجائیگا،طارق فاطمی ڈان لیکس میں ملوث پائے جارہے ہیں، کلبھوشن یادو پاکستان کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ میں ملوث تھا :شیخ رشید احمد

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے مخبری کی بنا پر کراچی کے علاقے لیاری میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حساس ادارے کے ملزم کو قتل کرنے میں ملوث 2ملزمان کو دھر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات میں گرفتار مرکزی ملزم کی شناخت ناصر عرف ملا کے نام سے ہوئی ہے۔تاہم پولیس نے زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مزید : کراچی