سعودی عرب سے پاکستان تشریف لانے والی اہم شخصیت نے اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل میں ’’پاکستان زندہ باد ‘‘ کے نعرے لگوا دیئے

سعودی عرب سے پاکستان تشریف لانے والی اہم شخصیت نے اسلام آباد کے فائیو سٹار ...
 سعودی عرب سے پاکستان تشریف لانے والی اہم شخصیت نے اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل میں ’’پاکستان زندہ باد ‘‘ کے نعرے لگوا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی انتہائی اہم شخصیت ، جامعۃ الامام سعودی عرب کے وائس چانسلر پاکستان پہنچ گئے ،سعودی سفیر کی جانب سے اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل میں عشائیہ دیا گیا جس میں سعودی عرب اور پاکستان کی اہم شخصیات نے شرکت کی ،الشیخ سلمان عبد اللہ اباالخیل نے تقریب کے آخر میں عشائیے کے شرکا کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر پاکستان زند ہ باد کا نعرہ لگوا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ممتاز تعلیمی ادارے جامعۃ الامام کے  چانسلر الشیخ سلمان عبد اللہ اباالخیل پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے ،سعودی سفیر نے  الشیخ سلمان عبد اللہ اباالخیل کے اعزاز میں اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل میں عشائیہ دیا جس میں سعودی عرب اور پاکستان کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات جن میں جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر  محمد طلحہ ،پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی ،ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حافظ عبد الکریم ،مولانا محمد ایوب صفدر سمیت سعودی سفارت کاروں نے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر  شرکا نے سعودی  مہمان سے خطہ عرب سمیت عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔ الشیخ سلمان عبد اللہ اباالخیل نے تقریب کے اختتام پر تمام شرکا کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ’’پاکستان زندہ باد ‘‘ کے نعرے لگوا دیئے ،جس پر ہوٹل میں موجود غیر ملکی مہمان پاک سعودی دوستی کے حوالے سے تبصرے کرتے رہے ۔واضح رہے کہ  الشیخ سلمان عبد اللہ اباالخیل انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے بھی اعزازی طور پر پرو وائس چانسلر  بھی ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -