فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالی فیکٹریاں بند کرنے کا فیصلہ

فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالی فیکٹریاں بند کرنے کا فیصلہ

لاہور (جنر ل ر پو رٹر ) پنجا ب فوڈ اتھا رٹی نے مسلسل فو ڈ ایکٹ کی خلا ف ورزی کے مر تکب فو ڈ کی فیکٹریا ں اور کا ر خا نے مستقل طو ر پر بند کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ جس کے لئے اتھا رٹی کو ڈی جی نے ایسے کا ر خا نو ں اور فیکٹریو ں کا ر یکا رڈ مر تب کر نے کا حکم جا ر ی کردیا ہے۔ ایسے فوڈ کے کا ر خا نے جن کے 3سے زائد مرتبہ چا لا ن ہو چکے ہیں یا جر ما نے ہو ئے ہیں ۔ اور انہو ں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا انہیں مستقل طو ر پر بند کردیا جا ئے گا ۔دریں اثنا ء ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے لاری اڈہ کا دورہ کیا ۔ انسپکشن ٹیم کے ہمراہ مختلف کھانے پینے کی اشیاء کا معیار چیک کیا۔ دورے کے موقع پر نورالامین مینگل نے غیر معیاری اشیاء سپلائی کرنے والی فیکٹریوں اور کارخانوں بارے دکانداروں سے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ معلومات اکھٹی کر کے مضرصحت اشیاء بنانے والی فیکٹریوں اور کارخانوں کو بند کر دیں گے جبکہ لاری اڈہ پر مضر صحت اشیاء کو تلف کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر مختلف ہوٹلوں میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو چیک کیا گیا اور دکانداروں کو معیاری آئل اور گھی استعمال کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔انسپکشن ٹیم کیجانب سے کھانے پینے کی اشیاء کے نمونے ٹیسٹ کیلئے اکھٹے کیے گئے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1