وزراء کی عد م موجودگی سے سینیٹ کا وقار متاثر ہوا
لاہور(جنرل رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ ملک بھر کی جمہوری قوتوں نے رضاربانی کے موقف کی تائید کی ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سینٹ میں وزراء کی عد م موجودگی سے اس کا وقار متاثر ہوا ہے ، اسی طرح پنجاب اسمبلی میں بھی وزراء حاضر نہیں ہوتے ،پنجاب اسمبلی میں عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ، عوام مشکلات کا شکا رہیں مگر حکومت ان کے لئے کچھ کرنے کو تیار نہیں ، انہوں نے کہاکہ میاں رضاربانی کا موقف اصولی ہے ، جمہوری قوتیں رضا ربانی کے ساتھ ہیں ، وزیروں کو سینٹ کو وقت دینا چاہیے تاکہ حکومت کا موقف معلوم ہوسکے ،حکومت سینٹ اور قومی اسمبلی کو اہمیت دے ،حکومت جمہوری اقدار کے منافی کوئی قدم نہ اٹھائے ،عوام مسلم لیگ ن کے غیر سنجیدہ روئیے پر حیران ہیں