3روزہ پولیو کی مہم کا آج سے آغاز ، ایک کروڑ 87لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

3روزہ پولیو کی مہم کا آج سے آغاز ، ایک کروڑ 87لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب بھر میں تین روزہ پولیو کی مہم کا آغاز 17 اپریل سے ہو گا۔ وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی صحت محافظ ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ ستاسی لاکھ سے زائد بچوں کوپیر کے روز سے شروع ہونے والی مہم میں پولیو کے قطرے پلائیں گی ۔ خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ یہ مہم پولیو ملک بھر میں منعقد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ۔ خاص طور پر دوسرے صوبوں سے آنے والے خاندان بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان نے کہا کہ اس مقصد کے لیے چوالیس ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں موبائل، ٹرانزٹ،اور فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر منیر احمد نے کہا کہ موحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی وجہ سے بڑے شہروں خاص طور پر لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں خصوصی توجہ دی جائے گی۔ پنجاب میں اس سال لودھراں میں پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا۔ اس سے پہلے پنجاب میں 14 ماہ تک کوئی ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1