ورکرزگروپ کی جانب سے لاہور جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان

ورکرزگروپ کی جانب سے لاہور جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


�آؒ ّؒ �آؒ ؒ ؒ ؒ �آلاہور( پ ر) لاہور کی صحافتی برادری کے ایک بڑے نمائندہ ورکرزگروپ کی جانب سے لاہور جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کیا گیاہے ۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین ورکرز گروپ احسن ضیاء نے کی۔ تقریب میں لاہور جرنلسٹس ایسو سی ایشن کے اگلے ایک سال کے لئے عہدیداران کا اعلان کیا گیا ۔ جنگ گروپ سے نفیس بزمی صدر ، سچ ٹی وی سے حنیف قمر سیکرٹری ، نیوز ون سے فیصل خان درانی ، روزنامہ پاکستان سے یونس باٹھ اور روزنامہ یلغار سے غضنفر اعوان نائب صدور نامزد کیے گئے ۔ جوائنٹ سیکرٹریز کے تین نشستوں کے لئے لاہور نیوز کے اینکر پرسن طارق حفیظ بزمی، نیوٹی وی سے قیصر عباس اور چینل 92 سلمان رسول نامزد کیے گئے جبکہ سٹار ایشیا سے وقاص خلیل خزانچی مقرر ہوئے۔ مجلس عاملہ کے اراکین میں جاوید ہاشمی ،نوید چودھری ، علی شاہ ، مرزا رمضان بیگ،علی شیراز، افضال عباسی ،اشفاق منظور ، کاشف لطیف ،میاں ہارون ، سید بٹ ،عباس نقوی ، محمد عامر ،محمد امین اورنوید عامر شامل ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین ورکرز گروپ بے کہا کہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا تقرر ایک سال کے لئے کیا گیا ہے جس کے بعد باقاعدگی سے ہر سال ایسو سی ایشن کے انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور جرنلسٹس ایسوسی ایشن صحافی کے حقوق کے تحفظ اور شعبہ صحافت کی بہتری کے لئے کام کرے گی ۔ صحافیوں کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے سارا سال ورکشاپوں اور سیمنارز کا انعقاد کیا جائے ۔اس موقع پر صدر جرنلسٹس ایسوسی ایشن نفیس بزمی اور جنرل سیکرٹری حنیف قمر نے شرکاء مجلس کو یقین دلایا کہ وہ صحافتی برادری کی اُمیدوں پر پورا اُترنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگززشت نہیں کرینگے ۔ اس موقع دُنیا ٹی وی کے سینئر صحافی سید فاطر ولید کو چیرمین الیکشن کمیشن بھی مقرر کیا گیا۔