ہنر مند خواتین ہی معاشرہ کی کار آمد شہری بن سکتی ہیں، امانت جاوید

ہنر مند خواتین ہی معاشرہ کی کار آمد شہری بن سکتی ہیں، امانت جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ہم معاشرہ کو صحت مند ،تعلیم یافتہ اور بر سر روز گار انسانوں سے آراستہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں ہنر مند خواتین ہی معاشرہ کی کار آمد شہری بن سکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انجمن فلاح و بہبود غوثیہ چونگی امر سدھو کی جانب سے ووکیشنل ٹریننگ مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن کے سرپرست ڈاکٹر امانت جاوید مہمانان خصوصی حاجی منیر کونسلر،محمد ارشد ،عبدالطیف بیگ،چوہدری محمد صابر،خالد حبیب صدیقی اور مقصود احمد نے کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں اور بچیوں کو ہنر مند ہونابھی بہت ضروری ہے جس کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔تقریب کے اختتام پر طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں اور ملکی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگ گئیں۔