تاج پورہ اتوار بازار،اشیاء کی مہنگے داموں فروخت پر صارفین سراپا احتجاج

تاج پورہ اتوار بازار،اشیاء کی مہنگے داموں فروخت پر صارفین سراپا احتجاج

لاہور(اپنے نمائندے سے)شدید گرمی کی لہر میں تاجپور سکیم اتوار بازار شہریوں کے لئے عذاب بن گیا ،منہ مانگے ریٹس ،خوردونوش کی فروخت کا سلسلہ سر عام جاری،ناقص سبزیوں اور پھلوں کی بھر مار کر دی گئی، ،بد انتظامی ،لوٹ مار ،گراں فروشی اور سستے اتوار بازار میں آنے والی خواتین بھی اشیاء کی کوالٹی سے مایوس دیکھائی دیں ،پارکنگ کے نامناسب انتظامات کے باعث ٹریفک کے بہاؤ میں شدید دشواری کا سامنا رہا،میئر لاہور کی جانب سے لاہور میں قائم مختلف اتوار بازاروں کے اچانک دورے،گراں فروشی اور صارفین کی شکایات پر 4سٹال سیل اور 7دوکانداروں کو موقع پر جرمانے عائد کر دیئے گئے،روزنامہ پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے دوران معلوم ہوا ہے پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی دارلحکومت میں قائم تاجپور ا سکیم سستے اتوار بازار کی انتظامیہ عوام اور خریداروں کے لئے وبال جان بن گئی ہے جنہوں نے منہ مانگی قیمت پر ناقص اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف اشیا ء خوردونوش کی فروخت کا سلسلہ معمول بنا دیا ہے ، ماڈل بازار کے ایڈمنسٹریٹر کے سیاسی اثرورسوخ کے باعث پرائیس کنٹرول اور اشیاء کی کوالٹی چیک کرنے آنے والے سرکاری اہلکاروں کو بھی بازار میں میں کھلے عام چیکنگ کی اجازت نہ ہے اور خاص نوازشات کے ذریعے ان کو مطمعن کر دیا جاتا ہے ، ،ماڈل بازار میں آنے والی خواتین کی ،پنجاب حکومت نے پورے پنجاب میں ماڈل بازار صرف اس لئے قائم کئے ہیں عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی چیزیں آسانی سے دستیاب ہو سکیں لیکن اس ماڈل بازار میں آکر لگتا ہے کہ عوام کو سستے داموں اشیاء خوردونوش مہیاکرنے کا دعوٰی ہمارے حکمرانوں کی سیاسی قلابازی اورسیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے ،ہم خواتین کو ادھر آکر عدم تحفظ کا شدید احساس ہوتا ہے کیونکہ ادھر سب چیزوں کے من مانے ریٹ مقرر ہیں جن پر ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہ ہے ،پوچھنے پر بدتمیزی اور انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں ،اگر اسی کا نام جمہوریت ہے تو پھر اس سے ڈکٹیٹرشپ ہی اچھی تھی کم از کم خواتین کا عزت اور وقار تھا بحال تھا ،خریدا ر محمد زہیب،علی مرتضیٰ،ذیشان احمد،محمد رفیق اور محمد کلیم نے بتایا کہ اس بازار میں ہر چیز کا اپنی مرضی کا ریٹ کا مقرر کیا گیا ہے ،مہنگائی کم کرنے کا دعوٰی کرنے والے حکمران کبھی ادھر کا بھی وزت کر لیں تو انہیں پتہ چل جائے گا کہ عوام کس حال میں ہیں اور ان کو ووٹ دے کر منتخب کرنے کی کیا سزا مل رہی ہے ،اس ماڈل بازار کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی اجارہ داری ہے جس کی بناء پر ادھر دوکاندار بھی اپنے آپ کو ان داتا سمجھتے ہیں اور انتہائی غلط طریقے سے پیش آتے ہیں ،پھلوں ،سبزیوں کا یہ میعار ہے کہ کئی کئی دن کی باسی سبزیاں اور پھل فریج میں رکھ کر دوبارہ انہیں سٹال پر سجا کر فروخت کیا جارہا ہے ان زائد المیعاد سبزیوں اور پھل کھانے سے فوڈ پوازننگ اور دوسری بیماریاں بھی لاحق ہونے کا خدشہ ہے ،کئی بار ایڈمنسٹریٹر بازار سے شکائت کرنے کو گئے ہیں لیکن ہماری کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے ، اصغر علی،خیام حسین،مراتب علی،سید شاہد حسین شاہ اور غلام رسول نے کہا کہ کیونکہ اس ماڈل بازار کا ایڈمنسٹریٹر ہر قانون اور ضابطے سے آزاد ہے اسی کے بل بوتے پر اس کے کارندے بھی ہر قانون ،ٖضابطے اور لحاظ شرم سے آزاد ہیں ،ہم ادھر صرف مجبور ی میں آتے ہیں اور لاوارثوں کی طرح اپنی ضرورت کی چیزیں خرید کر ساتھ میں مفت کی بے عزتی کروا کر گھر چلے جاتے ہیں ،دوسری جانب لارڈ میئر لاہور کرنل (ر)مبشر نے گزشتہ روز لاہور میں واقع تاجپورہ سکیم اتوار بازار کے ساتھ مختلف اتوار بازاروں میں اچانک چھاپے مارے جہاں گراں فروشی اور صارفین کی جانب سے شکایات کی وصولی کی بعد4سٹالوں کی سیل اور موقع پر ہی 7دوکانداروں پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1