قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے علامہ محمد اسلم صدیقی

قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے علامہ محمد اسلم صدیقی

لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اہل ایمان کا تقویٰ مضبوط ہونا چاہئے اور اس کا اللہ سے رشتہ بھی مضبوط ہونا چاہئے۔ علم الٰہی محدود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کریم میں ہر قسم کی ہدایات شامل ہے لیکن بعض امور کی وضاحت شریعت میں کر دی گئی ہے یعنی حدیث سے واضح ہے۔ دین اسلام میں کسی جگہ جبر نہیں ہے، ہمیں خواہشات کو غالب نہیں کرنا چاہئے۔

ناپ تول، قول و فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہئے۔ ہمارا کام دلائل سے ثابت کرنا ہے، ہمیں خواہشات نفس کی پیروی نہیں کرنی چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1