قرض اتارو ملک سنوارو مہم میں عوامی جذبات سے کھیلا گیا،ناصر رمضان

قرض اتارو ملک سنوارو مہم میں عوامی جذبات سے کھیلا گیا،ناصر رمضان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق لاہور کے ترجمان و سیکرٹری اطلاعات ناصررمضان گجر نے وفاقی حکومت کی جانب سے قرض اتارو ملک سنوارو مہم کے تحت سالہاسال سے جمع سوا ارب روپے کی رقم عوام کو واپس کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے سابق دور حکومت میں قرض اتارو ملک سنوارو مہم میں عوامی جذبات سے کھیلا گیا۔عوام نے حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنا زیور، پلاٹس،جمع پونی حتیٰ کہ ریٹائرمنٹ ہونے والے افراد نے اپنی تمام رقم حکومت کو قرض اتارنے کیلئے دی لیکن سالہا سال کے بعد سوا ارب روپے کی رقم عوام کو واپس کرنے کا اعلان ان کے ساتھ بدترین مذاق کے مترادف ہے ۔کیونکہ اگر یہی رقم قومی بچت کی سکیم میں جمع ہوتی تو اب تک چار گنا سے زائد ہوچکی ہوتی۔ان خیالات اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناصر رمضان گجر نے کہا کہ یہ رقم جمع کروانے والے بیشتر افراد اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں اور رقم جمع کروانے والے اکثر افراد کے پاس رسیدیں بھی ضائع ہوچکی ہیں حکومت نے عوام کو یقین دلایا تھا کہ اب وہ غیر ملکی قرضے قبول نہیں کرینگے اور کشکول توڑدیں گے لیکن کشکول تو نہیں ٹوٹا ہاں اس کا سائز ضرور بڑا ہوگیا اور اب تو پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ بھی لاکھوں کا مقروض پیدا ہورہا ہے ۔انہوں نے قرض اتاروں مہم کی واپسی کو عوام سے بھونڈا مذاق قرار دیا ہے ۔